305

بریکنگ نیوز ، شیخ رشید نے عمران خان کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہبازشریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے حکومتی فیصلے کے کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کا فیصلہ قبول نہیں ، شہبازشریف بطورچیئرمین پی اے سی قبول نہیں ، جب چورجیل جاتا ہے تو اس کے موہرے ہلے ہوتے ہیں ، چور وزرا اوراداروں کو بلائے یہ قبول نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ صاف پانی اور دیگرکمپنیوں کی کرپشن میں شہبازشریف ملوث ہیں ، چین جا کر شہبازشریف کی کرپشن کا پتا چلا ، شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈارکو فرار کرایا ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف بطور چیئرمین پی اے سی قبول نہیں ، یہ چورسارا مال کھا گئے ، شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی لگانے پراختلاف ہے ۔ یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شہبازشریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پر ایک لمبے عرصہ تک اختلاف رہا تاہم آخر کار حکومت نے اپوزیشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور چیئرمین پی اے سی بنانے پر اتفاق کر لیا گیا جس کے بعد شہبازشریف بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔