1,360

پاکستان کی ملکہ منشیات بالآخر گرفتار ،نازیہ ایک دن میں کتنی کمائی کرتی تھی؟



کراچی(آئی این پی) ضلع ملیر میں شاہ فیصل کالونی، شمسی سوسائٹی سمیت کئی علاقوں میں منشیات بیچنے والی منشیات کی ملکہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطا بق پولیس کے مطابق ملزمہ نازیہ برقع پوش عورتوں کو استعمال کرتی تھی اور یومیہ ایک لاکھ روپے سے زائد کما رہی تھی۔اس کا یہ دھندا 10 برس سے جاری تھا۔ نازیہ کو شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا اور اس سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی۔ملیر پولیس کے مطابق نازیہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا تعلق منشیات کے بین الصوبائی گروہ سے ہے اور اسے بلوچستان سے ہیروئن کی ترسیل ہوتی تھی۔نازیہ کے مطابق اس نے 20 سے زائد عورتیں رکھی ہوئی ہیں جن کے ذریعے وہ منشیات کو ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں پھیلاتی ہے۔ ان علاقوں میں ملیر، شاہ فیصل کالونی، شمسی سوسئٹی، رفاہ عام، جعفر طیار سوسائٹی شامل ہیں۔