504

اگر خواتین کو آپ میں دلچسپی ہو تو بات کرتے ہوئے آواز میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)یقینی بات ہے کہ جب آپ صنف مخالف کے اس شخص سے بات کریں جسے آپ پسند کرتے ہوں تو آپ کے روئیے میں تبدیلی آتی ہے۔ اب اس حوالے سے آوازکے متعلق بھی سائنسدانوں نے ایک حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جب کوئی خاتون اس مرد سے بات کرتی ہے جسے وہ پسند کرتی ہو، تو اس خاتون کی آواز دھیمی اور غنائی ہو جاتی ہے۔ بالخصوص خواتین کی آواز میں یہ تبدیلی اس مرد سے بات کرتے ہوئے آتی ہے جس کے ساتھ تعلق کے لیے انہیں مسابقت کا سامنا ہو اور دیگر کئی خواتین بھی اس مرد کے لیے دل میں پسندیدگی رکھتی ہوں۔ اگر اس مرد کو کوئی اکیلی خاتون ہی پسند کرتی ہو تو وہ اس مرد سے اسی طرح بلند آواز میں بات کرتی ہے۔برطانیہ کی سسیکس یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی اس تحقیق میں مردوں کے متعلق ایسے ہی نتائج سامنے آئے۔ وہ بھی جب اس خاتون سے بات کرتے ہیں جسے پسند کرتے ہوں تو ان کی آواز بھی دھیمی ہو جاتی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ کیترزینا پیسانسکی کا کہنا تھا کہ” خواتین عام طور پر مردوں سے بات کرتے ہوئے بلند اور توانا آواز میں بات کرتی ہیں چنانچہ جب وہ اس مرد سے بات کرتی ہے جسے پسند کرتی ہوں تو ان کی آواز میں آنے والی تبدیلی کو محسوس کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔“