517

بجلی بل دوکانوں پر تقسیم٫صارفین لوڈ شیڈنگ اور جرمانوں سے پریشان

شادیہ.بجلی بل دوکانوں پر تقسیم٫صارفین لوڈ شیڈنگ اور جرمانوں سے پریشان……. بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ سترہ گھنٹے جا پہنچا مکین اور خاص کر کاروباری حضرات پریشانی میں مبتلا. بلوں کی ترسیل .. بروقت بل نہ ملنے اور گم ہونے سے صارفین جرمانہ ادا کرنے پر مجبور . نوٹس لینے کا مطالبہ شادیہ اور اسکے گردونواح میں بجلی کے بلوں کی ترسیل پر مامور عملہ صارفین کیلئے مصیبت بن گیا ہے. بروقت ترسیل نہ ھونے کی وجہ سے صارفین بھاری جرمانہ دینے پر مجبور بلوں کی ترسیل پر مامور اہلکا صارفین کو گھروں پر بل ڈیلیور کرنے کے بجائے مخصوص دوکان پر پھینک کر رفو چکر ہو جاتے ہیں جسکی وجہ سے اکثر بل گم ہو جاتے ھیں اس سے اگلے ماہ صارفین کو بھاری جرمانہ برداشت کرنا پڑتاھے. شادیہ اور گردونواح کا فیسکو چیف اور واپڈا واں بھچراں کے SDO سے مطالبہ ھے کہ واں بھچراں واپڈا اہلکاروں کا قبلہ فوری طور پر درست کیا جائے. ایم یاسین میانوالی