685

گوگل نے 2018 میں سرچ کی جانے والی بڑی شخصیات کی فہرست جاری کردی، خاتون اول کا کونسا نمبرجان کر آپ دنگ رہ جائیں‌گے

دنیا کی سب سے بڑی اور معتبر سرچ انجن گوگل نے سال 2018 میں پاکستان کے اندر سرچ کی جانے والی 10 بڑی شخصیات کی فہرست جاری کردی۔ گوگل یہ فہرست ہر سال کے آخری مہینے کے وسط تک جاری کرتا ہے۔ گوگل نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے تمام ممالک کی فہرست بھی جاری کرتا ہے۔ گوگل جہاں سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے، وہیں 10 بڑے مسائل اور فلموں کی فہرست بھی جاری کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی سارا سال 5 ایسی شخصیات کو بھی آن لائن سرچ کرتے رہے، جن کا تعلق پاکستان سے نہیں تھا۔

پاکستانی جن غیر ملکی شخصیات کو آن لائن سرچ کرتے رہے، ان میں بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی، برطانوی شہزادے ہیری سے رواں برس شادی کرنے والی اداکارہ میگھن مارکل، ہولی وڈ اداکار سیلویسٹر اسٹالون اور بولی وڈ اداکارہ سونالی باندرے شامل ہیں۔ پاکستانی جن شخصیات کو سرچ کرتے رہے، ان میں سے 2 شخصیات کا تعلق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ہے۔