515

وہ موبائل ایپ جس کو استعمال کرکے آپ اپنے گھر کے ذریعے ہی ہزاروں روپے ماہانہ کماسکتے ہیں

لاہور. کریم اور اوبر کی ایپلی کیشنز سے آپ آگاہ ہوں گے جن پر لوگ اپنی گاڑیاں رجسٹرڈ کرواتے اور انہیں بطور ٹیکسی چلا کر رقم کماتے ہیں۔ اب ایک اور ایسی ایپلی کیشن پاکستان آ گئی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے گھر کو کرائے پر دے کر ہزاروں روپے ماہانہ کما سکتے ہیں۔ پاکستان ٹوڈے کے مطابق اس ایپلی کیشن کا نام Airbnbہے۔ بنیادی طور پر یہ امریکی کمپنی ہے اور اس کا ہیڈآفس کیلیفورنیا کے شہر سین فرانسسکو میں ہے۔ جس طرح اوبر اور کریم کی ایپلی کیشنز گاڑی کے ذرائیور اور مسافر کے مابین رابطے کا کام کرتی ہیں اسی طرح یہ ایپلی کیشن گھر کرائے پر دینے اور لینے کے خواہش مندوں کے درمیان رابطہ کرواتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی رہائش حاصل کرنے والے شخص سے گھر، اپارٹمنٹ یا فلیٹ وغیرہ کے کرائے کا 0.20فیصد اور اپنا گھر کرائے پر دینے والے شخص سے کرائے کا 3فیصد بطور فیس وصول کرتی ہے۔ پوری دنیا میں یہ ایپلی کیشن بے حد مقبول ہے۔ یہ 10سال قبل بنائی گئی تھی اور اب اس کے اثاثے 30ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں جس سے اس کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔لہٰذا جن لوگوں کے گھر میں اضافی گنجائش ہے وہ ان کمروں کو کرائے پر دے کر گھر بیٹھے بٹھائے معقول رقم کما سکتے ہیں۔